شینگن ویزا مسترد ہونے میں پاکستانی کس نمبر پر ہیں؟

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپ میں 29 شینگن ممالک ہیں جو ایک معاہدے کے تحت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس معاہدے کے مطابق، ان ممالک کے لیے کسی ایک ملک کا ویزا حاصل کرنے والا فرد باقی شینگن ممالک میں بھی سیر کے لیے جاسکتا ہے۔

گیلپ پاکستان کے مطابق، 2023 میں 86 ہزار 898 پاکستانی شہریوں نے شینگن ویزا کے لیے درخواستیں جمع کرائیں، یورپی ممالک کی جانب سے ان میں سے 52 فیصد درخواستیں مسترد کردی گییں جس کے بعد پاکستانی قوم شینگن ویزا مسترد ہونے میں دوسرے نمبر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین کے لیے شینگن ویزا کے حصول میں پاکستان کس نمبر پر ہے؟

قبل ازیں، شینگن ویزا انفو نے رواں برس اعداد و شمار جاری کیے تھے، جس کے مطابق، 2023 میں پاکستانیوں کی شینگن ویزا کی درخواستیں سب سے زیادہ مسترد کی گییں۔

شینگن ممالک

شینگن ممالک میں آئرلینڈ اور سائپرس کے علاوہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک شامل ہیں۔ جرمنی، آسٹریا، بیلجیئم، کروشیا، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، لٹویا، لیکٹنسٹائن، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ، پرتگال، سلوواکیہ، سلووینیا، اسپین، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ شینگن ریاستیں ہیں۔ یورپی یونین کے ارکان بلغاریہ اور رومانیہ میں صرف شینگن کی کچھ دفعات کا اطلاق ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرتگال کے نئے سولیڈیریٹی گولڈن ویزا سے کون فائدہ اٹھا سکتا ہے؟

دوسری جانب بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2023 میں بیرون ملک جانے والے شہریوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا کے پہلے نمبر تھا۔ بلومبرگ کے مطابق، 2023 میں پاکستان سے ڈاکٹرز، انجینئرز اور اکاؤنٹینٹس سمیت 10 لاکھ ہنرمند افراد نے روزگار کے حصول کے لیے دنیا کے مختلف ممالک کا رخ کیا۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے شہریوں کے اتنی بڑی تعداد میں بیرون ملک جانے کی سب سے بڑی وجہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ