علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد انسدادِ دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور کے گارڈز نے پی ٹی آئی کارکنان پر فائرنگ کی، خواجہ آصف کا دعویٰ

منگل کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بشریٰ بی بی، ممبر قومی اسمبلی(ایم این اے) شاہد خٹک، ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) سہیل آفریدی کے خلاف پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

منگل کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں جاری کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کسی بھی وقت گرفتار ہوسکتے ہیں؟

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp