اسلام آباد پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گینگ کو دھر لیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کی پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کر کے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ 4 رکنی گروہ گرفتار گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس پر پشتون عوام کا اعتماد، سوشل میڈیا کی من گھڑت مہم بے نقاب
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مختلف واداتوں میں شہریوں سے چھینی گئی نقدی (مالیت 14 لاکھ 30 ہزار روپے)، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عثمان ،عدنان خان ، راؤف اور عاطف محمود کے ناموں سے ہوئی ہے ، گرفتار ملزمان کےخلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمات درج ہیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے کامیاب کارروائی پر تھانہ سبزی منڈی کی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں میاں بیوی کے قتل کا مقدمہ درج، پولیس کا قاتلوں کی شناخت کا دعوٰی
ڈی آئی جی سید علی رضا کا کہنا ہے کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔