اسلام آباد میں مقیم پشتون عوام نے وفاقی پولیس پر اعتماد کا اظہار کرکے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس کے خلاف جاری جھوٹی مہم کا پردہ چاک کردیا ہے۔
اسلام آباد پولیس پر پشتونوں کو ہراساں کرنے کا بے بنیاد پروپیگنڈا ناکام ہوچکا ہے، اسلام آباد میں مقیم پشتونوں کے بیانات نے پولیس کے حق میں حقیقت آشکار کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا کی جھوٹی مہم کا پردہ چاک، پشتون کمیونٹی کا اسلام آباد پولیس پر اعتماد کا اظہار
اس حوالے سے اسلام آباد میں مقیم ایک پشتون دکاندار نے کہا، ’میں 30 سال سے اسلام آباد میں رہائش پذیر ہوں، آج تک کبھی بھی کسی پولیس والے نے تنگ نہیں کیا، الحمدللہ اسلام آباد پولیس نے ہمیشہ بہت تعاون کیا۔‘
انہوں نے کہا، ’پولیس ہماری حفاظت کے لیے یہاں پر مامور ہے، آپ کسی غلط کام میں ملوث نہ ہو تو کوئی آپ کو تنگ نہیں کرے گا۔
ایک اور پشتون دکاندار نے بتایا، ’اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ افراد کو پکڑتی ہے، ہمارے ساتھ ان کا رویہ مثبت رہا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کی گرفتاری کا الزام، وزیراعظم کو خط لکھ دیا
اسلام آباد میں ادویات فروخت کرنے والے ایک پشتون دکاندار نے کہا، ’آج کل سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل رہی ہیں کہ اسلام آباد پولیس پٹھانوں کو تنگ کررہی ہے، سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس کے خلاف جھوٹی مہم تفریق پھیلانے کے لیے کی جا رہی ہے۔‘
انہوں نے کہا، ’میں یہاں 10 سال ادویات بیچ رہا ہوں، آج تک کسی نے تنگ نہیں کیا، پولیس والے صرف جرائم پیشہ افراد کو پکڑتے ہیں، جو غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، پولیس ان کے خلاف ہے، پشتونوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے متعلق خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔‘