پہاڑوں کے تحفظ کی آگاہی کیوں ضروری ہے، ہر سال  پہاڑوں کا  عالمی دن کیوں منایا جاتا ہے ؟

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‎پہاڑوں کا عالمی دن ہر سال 11 دسمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ پہاڑوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ یہ دن اس بات کی یاد دہانی ہے کہ پہاڑ نہ صرف قدرتی حسن کے حامل ہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کے لیے بھی ضروری ہیں۔

پہاڑ صاف پانی، قدرتی وسائل اور عمدہ خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

‎اقوام متحدہ نے 2003 میں اس دن کا آغاز کیا، جس کا مقصد پہاڑوں کے تحفظ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور ان کے وسائل کا دانشمندانہ استعمال یقینی بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp