وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید 9 مئی کے حملوں میں ملوث ہیں، جس کا فائدہ عمران خان کو جانا تھا، ممکن ہے عمران خان کا ٹرائل بھی فیض حمید کے ساتھ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: شہادتوں کا معیار جنرل فیض حمید کی قسمت کا فیصلہ کرےگا، کرنل انعام الرحیم
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید پر فرد جرم ٹھوس شواہد پر مبنی ہے، جنرل فیض 9 مئی میں ملوث ہیں، 9 مئی کا اصل فائدہ عمران خان کو جانا تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ممکن ہے فیض حمید اور عمران خان کا ایک ساتھ ٹرائل ہو، میں سمجھتا ہوں کہ بالکل واضح ہے کہ دونوں کا ایک ساتھ ٹرائل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کے گارڈز نے پی ٹی آئی کارکنان پر فائرنگ کی، خواجہ آصف کا دعویٰ
وزیردفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج تک کھل کر 9 مئی کی مزمت نہیں کی، فیض حمید کو بانی پی ٹی آئی سے بہتر کوئی نہیں جانتا، پی ٹی آئی دور میں جتنی گرفتاریاں ہوئی ان میں فیض حمید کا بنیادی کردار تھا۔
انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنے سے شروع کریں اور 9 مئی تک آجائیں، حکومت کے خلاف جو احتجاج ہوتے تھے اس میں بھی جنرل فیض حمید سمجھتے تھے کہ وہ حرف آخر ہیں، اس کے بعد عمران خان کی حکومت آگئی، الیکشن 2018 میں آر ٹی ایس بیٹھ گیا، اس میں بھی ان کا ہاتھ تھا۔