جنوبی افریقہ سے شکست: ’محمد رضوان اور بابراعظم کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونا ضروری ہے‘

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 11 ٓرنز سے شکست دے دی۔ ڈربن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم 184 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بناسکی۔

پاکستانی ٹیم کی شکست پر مایوس صارفین نے ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا، ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم مجرم ہے ان کے لیے لفظ ’شرم‘ کافی نہیں ہے۔

محمد سمیع نے بابر اعظم کے آؤٹ ہونے پر لکھا کہ دکھ اس بات کا نہیں ہے کہ بابر اعظم  صفر پر آؤٹ ہو گئے بلکہ اس بات کا ہے کہ آؤٹ کرنے والا جنوبی افریقہ کا بولر آئی پی ایل کا کھلاڑی تھا اور یہ زخم پر نمک کی طرح محسوس ہوتاہے۔

راجہ عاصم لکھتے ہیں کہ جس طرح پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل رہی ہے دیکھ کر شرم محسوس ہورہی ہے۔ پاکستان کی نیشنل ٹیم جنوبی افریقہ کی B ٹیم کے سامنے کلب لیول کی ٹیم بنی ہوئی انتہائی تھرڈ کلاس کلب لیول کی بیٹنگ ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹیسٹ ٹیم ٹی 20 کھیلے گی تو یہی ہوگا پاکستانی ٹیم کی اپروچ ٹیسٹ میچ والی ہے۔

ذیشان نامی صارف لکھتے ہیں کہ محمد رضوان اور بابراعظم کو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی اشد ضرورت ہے۔

عائشہ یعقوب نے پاکستان کی شکست پر سوال کیا کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 12 میچوں کی جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ پر برتری حاصل ہے۔ کیا پاکستان اپنا تسلط برقرار رکھ سکے گا یا جنوبی افریقہ فتح حاصل کرےگا؟

حماد چوہدری نے دورانِ میچ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ نیند خراب نہ کریں سب سو جائیں۔ ویسے بھی جنوبی افریقہ جیت رہاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ریسی وان ڈر ڈوسن، ریزا ہینڈرکس، میتھیو بریٹزکے، ڈیوڈ ملر، ہینرچ کلاسن (کپتان اور وکٹ کیپر)، ڈونووان فریرا، جارج لنڈے، اینڈیل سمیلن، نقبا پیٹر، کوینا مپھاکا اور اوٹنیل بارٹمین شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی