کپور خاندان کو نریندرمودی سے کیوں ملنا پڑا؟

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

14 دسمبر کو بھارتی سنیما کے لیجنڈ اداکار و ہدایت کار راج کپور کا 100 واں یوم پیدائش ہے جو دھوم دھام سے منایا جائے گا۔ اس کے لیے حال ہی میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، کرینہ کپور، سیف علی خان، نیتو کپور اور کرشمہ کپور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور نریندر مودی کو راج کپور فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کپور فلم فیسٹیول کا انعقاد ان کی 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیا گیا ہے، فیسٹیول 13 دسمبر سے شروع ہو گا جس میں مشہور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ کیسی فلم ہوگی جسے کرینہ کپور نے پلک جھپکتے ہی سائن کرلیا؟

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نریندر مودی سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے دادا، لیجنڈری راج کپور کی غیر معمولی زندگی اور وراثت کو یادگار بنانے کے لیے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے مدعو کیے جانے پر ہم انتہائی شکرگزارہیں۔

جب ہم دادا جی کی اداکاری، وژن اور ہندوستانی سنیما میں شراکت کے 100 شاندار سال منا رہے ہیں اور ان کی لازوال میراث کا احترام کرتے ہیں، جو ہماری اور آنے والی نسلوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہےگا۔

انہوں نے لکھا کہ  راج کپور 100 فلم فیسٹیول جو 13 سے 15 دسمبر تک منایا جائے گا اس میں راج کپور کی بہترین فلمیں بھارت کے 40 شہروں میں 135 سینما گھروں میں 10 فلمیں دکھائی جائیں گی۔

یاد رہے کہ راج کپور 14 دسمبر 1924ء کو پیدا ہوئے تھے اور  2 جون 1988ء کو 63 سال کی عمر میں چل بسےتھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp