ثنا جاوید نے بولڈ تصاویر اپ لوڈ کردیں، سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ، اداکارہ ثنا جاوید ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور ثنا جاوید سوئٹزرلینڈ میں کیا کر رہے ہیں؟ تصاویر وائرل

اداکارہ ثنا جاوید اور شعیب ملک گزشتہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس شادی پر انہیں ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن جوڑی نے تنقید کی پرواہ نہیں کی اور دونوں ہی خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

اب ایک بار پھر ثنا جاوید سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں، اس بار تنقید کی وجہ ان کا لباس اور فوٹو شوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جسوال نئی دلہنیا بیاہ لائے

 ثنا جاوید نے بلیک لِک سوٹ میں بولڈ تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں تاہم ان کا لباس سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور ان پر تنقید کے نشتر چلا دیے۔

صارف عائشہ وارث نے لکھا ’استغفراللہ، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے اللہ انہیں ہدایت دے، موت کا فرشتہ دروازے پر دستک دے کر نہیں آتا۔‘

رانا وقار نے لکھا کہ آہستہ آہستہ پاکستان سے حیا ختم ہوتی جارہی ہے۔

ایک صارف نےطنز کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شوہر ارب پتی ہیں لیکن ان (ثنا جاوید) کے لیے پورے کپڑے مہیا نہیں کرسکتے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp