بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے۔

بدھ کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی،ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر بھی موجود تھے، ملاقات میں صوبہ بلوچستان اور آزاد کشمیر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اللہ نے شہباز ،مولانا اور زرداری کو عمران خان کے سر پر بٹھا دیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

اس موقع پر گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرسکیں۔

گورنر بلوچستان نے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی احتجاج کے بعد آزاد کشمیر میں متنازع صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا گیا

 مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے آزاد جموں و کشمیر کے توانائی کے مسائل کے حل کے حوالے سے 23 ارب روپے کے پیکج کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ غلام قادر کو ہدایت کی کہ آپ اپنی بھرپور کوشش کریں کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp