کئی روز تک جاری رہنے والے احتجاج اور شٹرڈاؤن ہڑتال کے بعد بالآخر آزاد کشمیر حکومت نے صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا، نوٹیفکیشن جاری۔
یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کی وی نیوز سے گفتگو
آزاد کشمیر میں متنازع صدارتی آرڈیننس کیخلاف جاری کئی روز پر مشتمل احتجاج اور شٹرڈاؤن ہڑتال کے بعد بالآخر حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے۔ حکومت نے صدارتی آرڈیننس واپس لینے کے اعلان کا ساتھ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
متنازع صدارتی آرڈیننس کے تحت بغیر اجازت جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ جس کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئے تھے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حکومت آزاد کشمیر کو پیسفل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس فوری واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں صدارتی آرڈیننس کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کو اس حوالے سے خط بھی لکھا تھا، جس کے بعد حکومت آزاد کشمیر نے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔