سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے کوئٹہ سے  حلقہ این اے 262 سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور انہیں بطور رکن اسمبلی بحال کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل منظور کرلی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق اپنے فیصلے کے بارے میں سپریم کورٹ کو مطمئن نہ کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا

دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن ملک کی تمام عدالتوں سے بالاتر ہے، آپ کو کسی چیز کی پرواہ ہی نہیں، کیا آپ کسی کو نہیں مانتے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ عدالتوں اور مجسٹریٹس کو بھی نہیں مانتے، خود بھی انکواٸری نہیں کرتے، کیا الیکشن کمیشن ایسا ٹراٸل کرنے کا حق رکھتی ہے، ٹراٸل کورٹ کی پاور الیکشن کمیشن کے پاس کہاں سے آئی ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے تو بلڈوزر لگایا ہوا ہے، ایک شخص کہتا ہے بیان حلفی میرا نہیں تو الیکشن کمیشن تعین کیسے کرتا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کا تعین  کیسے کیا، کونسا قانون الیکشن کمشین کو اختیار دیتا ہے کہ وہ انکوائری کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: فلور کراسنگ پر رکن قومی اسمبلی عادل بازئی خان نااہل قرار

عدالت میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے وکیل حارث عظمت نے کہا کہ عدالت کے سوالات بہت اچھے ہیں، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ سوال اچھے ہیں لیکن آپ جواب نہیں دے پا رہے۔ بعدازاں، عدالت نے الیکشن کمیشن کے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عادل بازئی کو بطور رکن قومی اسمبلی بحال کردیا۔

یاد رہے کہ رواں برس 21 نومبر کو الیکشن کمیشن نے فلور کراسنگ پر رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو نااہل قرار دے کر انہیں ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ سے  قومی اسمبلی کے حلقہ 262 سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی جانب سے دائر ریفرنس پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے پیر کو این اے 262 کوئٹہ سے برطرف عادل بازئی کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل