پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹ کیسے ہیک کیے جارہے ہیں، ایف آئی اے نے خبردار کردیا

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں ایسے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں لوگوں کو ان کے کسی جاننے والے کے واٹس ایپ نمبر یا فیس بک میسنجر سے ایک پیغام موصول ہوتا ہے جس میں دعا سلام کے بعد رقم کا تقاضا کیا جاتا ہے اور بہت جلد رقم کی واپسی کا وعدہ بھی کیا جاتا ہے، بعض دفعہ ایسا بھی دیکھا گیا کہ کسی مال دار دوست کی طرف سے انتہائی کم رقم کا تقاضا کیا گیا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کوئی جعل سازی ہے۔

کچھ روز قبل ایسا ہی ایک واقعہ سابق جسٹس وجیہ الدین احمد کے ساتھ بھی پیش آیا ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے بھی رقم کا تقاضا کیا گیا۔ بعدازاں، تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے۔ چند ماہ قبل ایک شہری جو نوکری کے سلسلے میں یورپ جاچکے ہیں ان کے فیس بک کی درجنوں آئی ڈیز بنائی گییں اور ان آئی ڈیز سے ان کے عزیز و اقارب کو پیغامات بھیجے گئے جس میں رقم کا تقاضا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ہیک ہونے سے کیسے بچائیں؟

جب قریبی لوگوں نے ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا تو پتا چلا کہ وہ تو ملک میں ہی نہیں ہے، جب اہل خانہ نے بیرون ملک ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ تو کافی عرصہ سے فیس بک استعمال ہی نہیں کررہے۔ آج کل فیس بک پر بھی ایسی کئی پوسٹس نظر سے گزرتی ہیں جن میں صارفین لوگوں کو آگاہ کررہے ہوتے ہیں فلاں شخص کا اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے لہٰذا اس اکاؤنٹ سے کسی بھی قسم کی ڈیمانڈ کو پورا نہ کیا جائے۔

ایسے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے نام پر فراڈ کرنے والے سرگرم ہوچکے ہیں جو واٹس ایپ پر ڈگری کی تصدیق کے بہانے کوڈ طلب کرتے ہیں اور کوڈ شیئر کرنے سے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف قانون دان کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے دوستوں سے لاکھوں روپے طلب کر لیے

ایف آئی اے کے مطابق، ہیک شدہ اکاؤنٹ سے کانٹیکٹس کو دھوکا دے کر رقم وصول کی جاتی ہے، کسی کے ساتھ تصدیقی کوڈ شیئر نہ کریں، مشکوک پیغامات یا کالز کو فوری طور پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو رپورٹ کریں، واٹس ایپ پر ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن فعال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی