شام سے انخلا کے بعد 318 پاکستانی شہری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور وزارتِ خارجہ کا شام سے پاکستانی شہریوں کے انخلا کے لیے مشترکہ فلائیٹ آپریشن کے تحت شام سے انخلا کے بعد 318 پاکستانی شہریوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے بیروت، لبنان سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی پر متعلقہ حکام کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے گئے تمام اقدامات کی خود ذاتی طور پر نگرانی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شام سے پاکستانیوں کے بحفاظت انخلا کے حوالے سے لبنان کے وزیراعظم جناب نجیب میقاتی سے اظہار تشکر بھی کیا۔

مزید پڑھیں: شام میں پھنسے پاکستانی وطن روانہ

شام میں موجود 318 پاکستانی شہریوں کو، جن میں زائرین اور عملہ بھی شامل ہے، ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے بیروت، لبنان سے اسلام آباد، پاکستان پہنچایا گیا ہے۔ شام میں پھنسے ان پاکستانی شہریوں کو ایک دن پہلے شام سے بیروت، لبنان تک بحفاظت لایا گیا تھا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال اور چیئرمین این ڈی ایم اے لییفٹینٹ جنرل انعام حیدر ملک کے حکام کے ہمراہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی شام سے بحفاظت وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی پر وزارت خارجہ، شام اور لبنان میں پاکستانی سفارتخانوں اور این ڈی ایم اے کے حکام کی تہہ دل سے تعریف کی۔

مزید پڑھیں: شام، بشارالاسد کے والد حافظ الاسد کا مقبرہ جلا دیا گیا

شام سے پاکستانیوں کے بحفاظت انخلا کے حوالے سے وزیراعظم نے لبنان کے وزیر اعظم جناب نجیب میقاتی کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی حکومت نے بیروت کے راستے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کی۔حکومت کی جانب سے مسافروں کی منتقلی کے لیے بسوں کا بھی انتظام کیا گیا۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو شام سے مزید پاکستانی شہریوں کو نکالنے کے لیے فوری اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت اور بہبود کے لیے پرعزم ہے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل