’شامی عوام پر ظلم کرنیوالے بشارالاسد کے کارندوں کو معاف نہیں کیا جائیگا‘

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام میں بشار الاسد کا تختہ الٹنے والے جنگجو رہنما ابو محمد الجولانی نے اسد دور میں عوام پر جبر کے ذمہ داروں کو معافی دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شام میں عبوری حکومت کب تک قائم رہے گی، باغی رہنما الجولانی نے واضح کردیا

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابو محمد الجولانی نے کہا ہے کہ بشار الاسد کی آمرانہ حکومت کے دوران حراست میں رکھے گئے افراد پر تشدد اور ان کی ہلاکتوں میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ابو محمد الجولانی نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ہم شام میں ایسے تمام لوگوں کا تعاقب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے ملکوں سے بھی یہ کہتے ہیں کہ وہ فرار ہونے والے لوگوں کو ہمارے حوالے کریں تاکہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

شامی پناہ گزینوں سے وطن واپسی کی اپیل

دوسری طرف شام کی عبوری انتظامیہ کے سربراہ محمد بشیر نے شام میں خانہ جنگی کے دوران دوسرے ممالک کی طرف ہجرت کرجانے والوں سے وطن لوٹنے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ شام میں بشارالاسد کے اپنے ہی شہریوں پر حملوں کے نتیجے میں تقریباً 5 لاکھ زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں، جب کہ ایک لاکھ 37 ہزار شامیوں کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ خانہ جنگی کے دوران فوجی جیلوں سے غائب ہو گئے تھے۔

 اس ظلم و جبر کے باعث تقریباً 60 لاکھ شامی باشندے بیرون ملک پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp