شام میں عبوری حکومت کب تک قائم رہے گی، باغی رہنما الجولانی نے واضح کردیا

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام کے باغی رہنما ابو محمد الجولانی نے واضح کیا ہے کہ وہ ملک میں ٹیکنوکریٹس کی عبوری حکومت بنائیں گے جو مارچ 2025 تک کام کرے گی۔

ابو محمد الجولانی نے کہا ہے کہ وہ بشارالاسد کی حکومت کی سیکیورٹی فورسز کو تحلیل کر کے بدنام زمانہ جیلوں کو بھی بند کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شام: باغی گروپ کا جنگی جرائم میں ملوث فوجی حکام کیخلاف کارروائی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ ڈپو کو محفوظ بنانے کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

شام میں باغی گروپ کی جانب سے نامزد کردہ عبوری حکومت کے وزیراعظم محمد البشیر نے بھی ایک انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ حیات شام التحریر کے سربراہ نے انہیں آئندہ برس مارچ تک حکومت کی باگ دوڑ سنبھالنے کا ٹاسک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا روس شام میں اپنے فوجی اڈوں کو چھوڑ رہا ہے؟

واضح رہے کہ باغی گروپ حیات تحریر الشام کے کمانڈر احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی نے بشار الاسد کے دور حکومت میں وزیراعظم رہنے والے محمد الجلالی سے ملاقات کی ہے اور ان کے ساتھ انتقال اقتدار کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، محمد الجلالی نے حیات التحریر الشام کے کمانڈر کو آگاہ کیا ہے کہ اقتدار کی منتقلی میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp