ایک اور نیا ریکارڈ، اسٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 15 ہزار کی حد عبور کر گیا

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے جہاں 100 انڈیکس نئے ریکارڈ بناتا ہوا 1 لاکھ 15 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، عام آدمی کو کیا فائدہ ہوگا؟

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس اس وقت 163 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 344 پر آ گیا ہے۔ اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 172 کی نئی بلندی پر بھی پہنچا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp