پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی 20میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، جس میں دوسرے ٹی20 کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پہلا ٹی20: سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کی پاکستان کو 11 رنز سے شکست
جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان کرتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ نے بائیں ہاتھ کے بولنگ آل راؤنڈر جہانداد خان کو اسپن بولر سفیان مقیم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔
زمبابوے ٹی 20 سیریز میں شاندار باؤلنگ کرنے والے سفیان مقیم پروٹیز کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کے لیے کافی بھاری ثابت ہوئے، صرف جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر نے نوجوان اسپنر کے 4 اوورز میں 53 رنز بنائے۔
دوسرے ٹی20 میں شامل ہونے والے جہانداد خان نے گزشتہ ماہ ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں 3 اوورز میں 17 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ اب تک بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے جہانداد خان نے 4 میچوں میں 4 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
مزید پڑھیں:جنوبی افریقہ سے شکست: ’محمد رضوان اور بابراعظم کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونا ضروری ہے‘
پلیئنگ الیون
پاکستان کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، جہانداد خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔
پاکستان کو پہلے ٹی20 میچ شکست کا سامنا
واضح رہے کہ ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں جارج لنڈے کی 48 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی۔
184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کپتان محمد رضوان کی نصف سینچری کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز ہی بنا سکی۔