پنجاب میں ریٹائرمنٹ کے خواہشمند اساتذہ کا ڈیٹا اکٹھا کرنیکی ہدایت

ہفتہ 14 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ضلعی تعلیمی حکام سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ میں دلچسپی رکھنے والے اساتذہ بالخصوص 50 اور 55 سال کی عمر کے حوالے سے ڈیٹا طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری

محکمہ کے ذرائع کے مطابق 25 سال کی سروس مکمل کرنے والے اساتذہ کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی گئی ہیں۔

محکمہ نے اسکولوں پر زور دیا ہے کہ وہ اساتذہ کی تاریخ پیدائش، پوسٹنگ، عہدہ، اور ریٹائرمنٹ کے خواہاں تعلیمی قابلیت جیسی تفصیلات پر مشتمل ڈیٹا فوری طور پر فراہم کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ میں 12,000 میٹرک کوالیفائیڈ اور 8,000 سے زائد ایف اے کوالیفائیڈ سینیئر اساتذہ کام کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp