عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ پاکستان پر کتنا اثر انداز ہوگا؟

ہفتہ 14 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بتدریج بڑھ رہی ہیں، ایسے میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ بڑھتی قیمتیں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی نرخوں کو متاثر کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے تمام پیٹرول پمپس پر چارجنگ اسٹیشنز نصب کیے جائیں، حکومت کا بڑا اعلان

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر 14 سینٹ اضافے کے ساتھ 73.66 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ اسی کے ساتھ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی فیوچر قیمت 6 سینٹ بڑھ کر 70.35 ڈالر ہوگئی۔

جب کہ گزشتہ دنوں برینٹ کروڈ فیوچر 22 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافے سے 71.34 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا تھام جس کے بعد  یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 22 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 67.42 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اس بتدریج اضافے کا اثر پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں پڑے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں متوقع اضافہ 0.81 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.94 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 30 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp