حکومت سے مذاکرات میں شرط نہیں مطالبات رکھے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

ہفتہ 14 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی باز گشت کے حوالے سے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے، مذاکرات کا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس سے قبل بھی کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو حکومت سے مذاکرات کی اجازت دیدی؟

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی، مطالبات ضرور رکھے ہیں۔

انہوں نے بس بہت ہو گیا، اب ملک کو بہتری کی طرف بڑھانا چاہیے۔ اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن ایک اسٹیج سے قبل رابطہ ختم ہو گیا۔

بیرسٹر گوہر علی نے 9 مئی کے حوالے سے کہا کہ تمام مقدمات جعلی ہیں۔9 مئی کے مقدمے میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے۔

انہوں نے کہا دنیا بھر میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی، احتجاج کے لیے مظاہرین بیٹھے نہیں تھے کہ ان پر شیلنگ شروع کر دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp