بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ کی منظوری کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے بین الاقوامی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے کراچی سے تربت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں
نجکاری کمیشن کے مطابق آئی ایم ایف نے یہ چھوٹ پاکستانی حکومت کی درخواست پر دی۔ اس اقدام سے مسافروں کے لیے کافی بچت ہو سکتی ہے جس میں امریکا جانے والی پروازوں کے ٹکٹ پر ممکنہ طور پر ساڑھے 3 لاکھ روپے تک کی کمی ہو سکتی ہے۔
افریقہ اور مشرق وسطیٰ جانے والے مسافروں کے کرایوں میں ایک لاکھ 5 ہزار روپے جبکہ یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور مشرق بعید کے لیے پرواز کرنے والوں کو 2 لاکھ 10 ہزار روپے تک کی بچت ہو سکتی ہے۔
فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ صرف بین الاقوامی ٹکٹوں پر لاگو ہوگی۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب جانے والوں کے لیے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں بڑی کمی کردی
سنہ 2024 کے بجٹ میں ہوائی سفر پر اضافی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 56 ارب روپے عائد کیے گئے تھے تاہم اب اس میں کچھ کمی ہوسکتی ہے۔
دریں اثنا آئی ایم ایف نے پاکستان کو نئے طیاروں کی خریداری یا لیز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس معاف کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پی آئی اے کی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے آئی ایم ایف نے منفی ایکویٹی کی مد میں 46 ارب روپے منتقل کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کے پاکستان اور بیرون ملک کون کون سے اثاثے ہیں؟
توقع ہے کہ اس اقدام سے آپریشنل اخراجات میں کمی آئے گی اور پی ممکنہ سرمایہ کار بھی پی آئی اے کی جانب راغب ہوں گے۔