پی آئی اے نے کراچی سے تربت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی آئی اے کا نیٹ ورک بحالی کی طرف گامزن ہے اور سلسلے میں کراچی سے تربت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کے یورپی سفر کا دوبارہ آغاز 10 جنوری کو پیرس روانگی سے ہوگا

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن نے کراچی سے تربت کے لیے پروازیں 16 دسمبر سے شیڈول میں شامل کر دی ہیں۔ پی آئی اے ہفتہ وار 2 پروازیں پیر اور بدھ کے دن آپریٹ کرے گی۔ پی آئی اے کے تربت اور گوادر آپریشن کو بھی ازسر نو تقویت دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی جانب سے کینیڈا سے پاکستان آنے والی فلائٹس پر خصوصی رعایت کا اعلان

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی تربت کے لیے پروازوں کے آغاز سے ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم سی پیک کے منصوبوں کو بھی تقویت ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp