محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ رات میں شمال مغربی بلو چستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ تاہم ملک بھر میں سردی کی جاری لہر میں کمی کا امکان ہے۔
لہہ میں منفی 13، اسکردو اور استور میں منفی 11، گلگت، ہنزہ منفی 06، کالام، قلات اور کوئٹہ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد، مری صفر، موہنجوداڑو1۔
مزید پڑھیں: مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا
پشاور، مظفر آباد2، سرگودھا، ڈیرا غازی خان، فیصل آباد4، سکھر، ڈیرہ اسماعیل خان 5، ملتان، نوابشاہ 6، لاہور، ساہیوال7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔