مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

موسم سرما کی پہلی برف باری کے باعث سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا ہے، اور لوگ موسم کو انجوائے کرنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔دوسری جانب آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور کہیں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں سوات میں برف باری کا سلسلہ جاری، سیاحوں نے کالام کا رخ کرلیا

برف باری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہےگا، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

ادھر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ مری میں برف بری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہاکہ بارش اور برف باری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے، اس لیے انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت

ڈی جی نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ہیوی مشینری کے استعمال سے برف کو ساتھ ساتھ ہٹایا جائے اور شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں غیرمتوقع برف باری آڑے آگئی، شندور پولو فیسٹیول ملتوی

انہوں نے کہاکہ مری میں سیاحوں کی رہنمائی کے لیے 13 فسیلی ٹیشن مراکز قائم ہیں، شہری احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار