سردیوں میں گیس کن اوقات میں دستیاب ہوگی؟ شیڈول جاری

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سردی کی شدد میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی ناردرن گیس گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا۔

ٹھنڈ کی شدت کے ساتھ گیس کی طلب میں ہونے والے اضافے کے پیش نظر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے گیس کی طلب اور رسد کو دیکھتے ہوئے موسم سرما کے لیے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:او جی ڈی سی ایل نے لکی مروت میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کرلیے

ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو دن بھر میں 3 مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔

محکمے کے اس اقدام کا مقصد گھریلو صارفین کو اپنے روزمرہ کے کام، خاص طور پر کھانا پکانے کے حوالے سے سہولت فراہم کرنا ہے۔

گیس فراہمی کے اوقات:

گھریلو صارفین کو گیس صبح 6 بجے سے 9 بجے تک، دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک اور شام 6 بجے سے  شب 9 بجے تک فراہم کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں:’گیس مہنگی کرو‘، آئی ایم ایف نے پاکستان کو ڈیڈ لائن دیدی

میڈیا رپورٹ کے مطابق گیس فراہمی کے اوقات میں یہ تبدیلی حکومت کی ہدایات پر عمل میں آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp