شاہد آفریدی جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی میں حصہ لیں گے؟

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آف روڈ ریلی دیکھنے جھل مگسی کے ٹریک پر پہنچ گئے۔ جہاں سابق کپتان کے مداحوں اور روڈ ریلی کے شائقین نے انہیں گھیرلیا۔

شاہد آفریدی سے پوچھا گیا کہ کیا سابق کپتان نے ایک اور کھیل کا کھلاڑی بننے کی تیاری پکڑلی؟ اس سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ کل ٹریک دیکھوں گا، اگر لگا کہ اس پر گاڑی چلا سکتا ہوں تو ریس میں ضرور حصہ لوں گا، میں جھل مگسی میں ہونے والی ریس کے لیے پُرجوش ہوں۔

مزید پڑھیں: تھر جیپ ریلی سے : جنگلی حیات کو خطرہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہوگیا تھا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں 64 گاڑیاں شامل تھیں، جبکہ 4 خواتین ڈرائیورز نے بھی ریس میں حصہ لیا۔

جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی میں مشکل ٹریک پر ڈرائیورز نے سپیڈ اور کنٹرول کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس بار ریس کی خاص بات یہ ہے کہ جیپ ریلی میں ایران کے ریسرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

فلپائن میں سابق میئر ’ایلس گو‘ کو انسانی اسمگلنگ پر عمرقید

آج ورلڈ ہیلو ڈے، لوگ یہ دن کیوں منانا شروع ہوگئے؟

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟