سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے جو فیصلہ عمران خان کریں گے اس پر عمل ہوگا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان بانی پی ٹی آئی نے کیا ہے، تحریک کے حوالے سے جو فیصلہ عمران خان کریں گے اس پر عمل ہوگا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لیے پولیس فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہی ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف لڑ رہے اور قربانیاں بھی دے رہے ہیں۔ اس جنگ میں فورسز اور عوام قربانیاں دے رہے ہیں۔ جو خلا آیا ہے اسے پر کرنے میں وقت تو لگے گا۔

آئی ایم ایف نے بھی خیبر پختونخوا حکومت کی تعریف کی ہے

دہشتگردی کو کنٹرول کرلیں گے۔ امن وامان وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، تاہم ہماری حکومت بھی امن وامان بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ہماری حکومت کی کارکردگی اچھی ہے، آئی ایم ایف نے بھی خیبر پختونخوا حکومت کی تعریف کی ہے۔

وفاق میں ہماری حکومت نہیں، اس لیے مسائل کا سامنا ہے

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا ہمارے لوگ تبدیلی نہیں صرف تبادلے چاہتے ہیں، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب سے پی ڈی ایم حکومت آئی ہے، امن و امان خراب ہوا۔ وفاق میں ہماری حکومت نہیں، اس لیے مسائل کا سامنا ہے۔ لوگوں کے مسائل میں تاخیر عدالتوں میں موجود کیسز کی وجہ سے ہے۔ دہشتگردی کے خلاف کے پی نے ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے۔

افغانستان سے مذاکرات کیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغانستان سے مذاکرات کیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، صوبے کا نقصان  ہو رہا ہے اس لیے افغانستان سے مذاکرات کی بات کی تھی۔ جب بھی کوئی تحریک چلتی ہے، کے پی فرنٹ لائن پر ہوتا ہے۔ لوگوں کے مسائل حل کیے جارہے ہیں، چیزیں بہتر کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں جبری گمشدگی اور ویٹ لینڈ تحفظ سے متعلق نئی ترامیم منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جعلی ڈگری کیس میں اہم فیصلہ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم

50 سالہ روایت کا اختتام، آسکرز کی تقریب کی براہ راست نشریات یوٹیوب کے سپرد

وی نیوز کی رپورٹ پر ایکشن، خضدار کے جھونپڑی اسکول کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری

شبِ عُرسِ رومیؒ: فکر، عشق اور ثقافتی شعور کی ایک روشن شام

ویڈیو

18 دسمبر: عربی زبان کا عالمی دن

آمنہ شفیع، بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے والی باہمت خاتون

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی