امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز چینل اے بی سی نیوز کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے۔ جس کے بعد چینل ٹرمپ کو 15 ملین ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرے گا۔
Trump wins again this time 15,000,000 from ABC court case. 🤣😂🤣😂🤣 #lyingmedia pic.twitter.com/Dhtw0yOwBZ
— David Hi Grandpa 🙏🇺🇸 ⚓️ (@DavidHi40357276) December 14, 2024
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 سالہ مدت کے بعد دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیوز چینل اے بی سی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ اینکر جارج اسٹیفانوپولس کے منفی تبصروں کے بعد کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹائم میگزین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سنہ 2024 کی بہترین شخصیت قرار دے دیا
اینکر جارج اسٹیفانوپولس نے امریکی نمائندہ نینسی میس سے ہوئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ’ریپ‘ کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔
اب جب کہ ادارہ ٹرمپ پر عائد الزام ثابت نہیں کر سکا تو اس کے ہرجانے کے طور پر وہ ’صدارتی فاؤنڈیشن اور میوزیم‘ کے لیے وقف فنڈ میں 15 ملین ڈالر کا عطیہ دینے کا پابند کیا گیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق 15 ملین ڈالر کی خطیر رقم کی بطور ہرجانہ بھرنے کے علاوہ مذکورہ اے بی سی نیوز بطور ادارہ اور اینکر اور اسٹیفانوپولوس اپنی اس دروغ گوئی پر سرعام معافی مانگنے کے پابند بھی ہوں گے۔
اس کے علاوہ براڈکاسٹر کیس فیس کی مدد میں بھی ایک ملین ڈالر اضافی بھرے گا۔