پاکستان نے بنگلہ دیش سے ادویات درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بنگلہ دیش میں پاکستان کےہائی کمشنر سید احمد معروف نے اتوار کو بنگلہ دیشی مشیر صحت نورجہاں بیگم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے بنگلہ دیش سے ادویات درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
پاکستانی ہائی کمشنر گفتگو میں کہا کہ بنگلہ دیش نے فارماسیوٹیکل سیکٹر میں نمایاں ترقی کی ہے، اور پاکستان بنگلہ دیش سے ادویات درآمد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
ملاقات کے دوران صحت کی دیکھ بھال، تجارت اور دونوں ممالک کے درمیان مجموعی تعاون پر بات چیت ہوئی۔