اسلام آباد میں شامی سفارتخانے نے نئی حکومت کا پرچم لہرا دیا

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسلام آباد میں شامی سفارت خانے نے نئی عبوری حکومت کا پرچم لہرا دیا ہے۔ سفارت خانے پر نئے پرچم کا لہرانا پاکستان میں مشن کی جانب سے شام میں نئی انتظامیہ کی طرف وفاداری منتقل کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نیا پرچم امید، امن اور انقلاب کے نظریات کی علامت ہے۔ سبز، سفید، سیاہ، سرخ رنگ کا پرچم، کبھی مزاحمت کی ایک طاقتور علامت تھا اور شام کی خانہ جنگی کے دوران وسیع پیمانے پر پہچانا جاتا تھا، اب شام کے سرکاری قومی نشان کے طور پر قائم ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کے ایلچی کا شام پر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

نئے پرچم میں تین سرخ ستارے شامی انقلاب کے نظریات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ عرب جمہوریہ میں حزب اختلاف کی مسلح افواج کے ہاتھوں بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے ایک ہفتے کے اندر اسلام آباد میں شام کے سفارت خانے نے اپنے پرانے قومی پرچم کو نئی انتظامیہ کے پرچم سے تبدیل کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دینے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی