قومی اسمبلی اجلاس: نیب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل منظور

جمعہ 14 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا نیب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل 2023 متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔

نیب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل 2023 وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پیش کیا گیا۔

قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس شروع ہوتے ہی معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی جسے منظور کیا گیا۔

اس کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں نیب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل 2023 پیش کیا جو کہ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں مجموعہ ضابطہ فوجداری 1908 میں مزید ترمیم کا بل بھی منظور کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں جمع 16 ارب سے زائد رقم سیلاب متاثرین اور سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی پر خرچ کرنے کی قرارداد بھی منظور کر لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا بوجھ متوسط اور نچلے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کر کے ریال کو گرا دیا گیا، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟