کرک میں پولیو ٹیم پر ہوئے حملے میں پولیس اہلکار جانبحق، پولیو ورک زخمی۔
کرک میں تھانہ ٹیری کے حدود شکر خیل میں پولیو ٹیم پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار عرفان جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:رواں سال کی آخری پولیو مہم، وزیر اعظم شہباز شریف نے بچے کو قطرے پلا کر افتتاح کیا
ڈی پی او کرک خان خیل کے مطابق فائرنگ سے پولیو ورکر اسد سکنہ گرگری زخمی ہوا ہے۔
ڈی پی او کرک خان خیل کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع ہے۔ آج سے پولیو مہم کا آغاز ہوا، پولیو ٹیم پر مہم دوران فائرنگ ہوئی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا کے مطابق علاقے میں پولیو مہم جاری ہے، فی الحال مہم معطلی کا فیصلہ نہیں کیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کی مذمت
کرک میں ہوئے پولیو ٹیم پر حملے سے متعلق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
انہوں نے کرک میں پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی پولیو ورکر کو ہر ممکن علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملہ پاکستان اور انسانیت دشمن قوتوں کی سازش ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں سال کی آخری پولیو مہم کا افتتاح کیا تھا۔اس موقع پر انہوں نے پولیو وائرس سےچھٹکارے کے لیے سعودی عرب، بین الاقوامی اداروں، بی ایم جی ایف اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون کو سراہا تھا۔