پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز راضی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان جلد ہوگا

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے۔ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز فیوژن فارمولے پر راضی ہو گئے۔ گیند اب آئی سی سی کے کورٹ میں ہے ۔ تمام معاملات کو معاہدے کی شکل دے کر دستخط کرائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 پر کوئی بھی اعلان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرے گی، آئی سی سی

فارمولے کے تحت روایتی حریف 3 سال تک ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔ پاکستان بھی 2027 تک بھارت میں شیڈول ایونٹس کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے 2025 میں ایشیا کپ اور 2026 میں ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp