لودھراں سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی گارڈ کی با صلاحیت بیٹی شہر بانو نے ویمنز انڈر 19 ٹی20 ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کر دیا۔
شہر بانو فاسٹ بولر ہیں جنہوں نے آج نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ ہیڈ کوچ محسن کمال کی جانب سے شہربانو کو ڈیبیو کیپ پہنائی گئی جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں کیرئیر شروع کرنے پر مبارکباد دی۔
View this post on Instagram
15 سالہ شہر بانو جنہوں نے نیپال کے خلاف انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے، ساتویں جماعت کی طالبہ بھی ہیں۔ وہ لودھراں میں ترین کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کھیلتی ہیں، ان کی انڈر 19 ایشیا کپ ٹی 20 کپ کے لیے سلیکشن پر ترین کرکٹ اکیڈمی کے مالک نے بھی مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ میں نیپال نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی ہے جبکہ پہلے میچ میں انہیں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔