شارک ٹینک کے منتظر کراچی کے ننھے تاجر کون ہیں؟

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے نجی ادارے دی ہیپی پیلس اسکول نے اسکول کی عمارت کے اندر ایک چھوٹی سی مارکیٹ کھول رکھی ہے جس میں اسکول کے بچے اپنی تجارت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس مارکیٹ میں ہر قسم کی اشیا دستیاب ہیں۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ بچوں نے اپنے کاروبار کو جدید دور سے جوڑنے کے لیے اسے آن لائن بھی کیا ہوا ہے اور سوشل میڈیا کی مدد سے بھی اپنے کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں۔

اس اسکول کے ننھے تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ یہ کام شوق سے کررہے ہیں اور کاروبار کے بنیادی اصول یہیں سے سیکھ رہے ہیں۔ اس مارکیٹ میں ہر تاجر کا وزیٹنگ کارڈ ہے۔ یہ وزیٹنگ کارڈ بھی اسی مارکیٹ کی ایک طالبہ بنا کر دیتی ہے۔ یہ چھوٹی سی مارکیٹ نہ صرف اسکول کے تمام طلبہ کی ضرورت پوری کر رہی ہے بلکہ اسکول میں آئے مہمان بھی یہیں سے اشیا خریدتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رئیلٹی شو ’شارک ٹینک پاکستان‘ میں سرمایہ کاری کی بڑی ڈیل، ریکارڈ قائم

اسکول انتظامیہ کے مطابق اسکول میں جو کچھ پڑھایا جا رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس کا عملی طور پر مظاہرہ بھی ہو۔ یہ مارکیٹ بچوں کو ریاضی فزکس سمیت دیگر علوم کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

اس منفرد مارکیٹ کے بارے میں مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ