15 سے 20 روز میں عمران خان کی رہائی کی پیشکش، شیر افضل مروت کا بڑا انکشاف

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 22 اکتوبر کو شروع ہونے والے مذاکرات 26 نومبر تک جاری رہے، اور ہمیں 15 سے 20 روز میں عمران خان کی رہائی کی پیشکش کی گئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے ڈی چوک جانے کے فیصلے سے مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے جو نہیں ہونے چاہیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں امریکا نے عمران خان کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالا تو حکومت سامنا کرےگی، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کا فیصلہ پارٹی قیادت کے کہنے پر ملتوی کیا ہے، لیکن یہ چند روز کی بات ہے، یہ بات درست نہیں کہ وہ اس کال سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ مذاکرات آگے نہ بڑھ پائیں، لیکن جب اوپر فیصلہ ہوجائے گا تو ان کو ساتھ ملنا پڑےگا۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ اب بھی کوششیں ہورہی ہیں کہ مذاکرات کا دوبارہ سے آغاز ہوجائے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، لیکن ابھی تک بات چیت کا باضابطہ آغاز نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے مذاکرات کے لیے مزید وقت دےدیا، سول نافرمانی کی تحریک مؤخر

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ہمیں ابھی تک بات چیت کی کوئی آفر نہیں کی گئی، اگر تحریک انصاف بات چیت کرنا چاہتی ہے تو عمران خان خود یہ کہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟