پنجاب میں دہشتگردی کی کارروائیاں ناکام، 16 خوارج گرفتار

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 16 فتنہ الخوارج کے 16 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، لاہور سے فتنہ الخوارج کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضہ سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، دہشتگرد کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 2 خوارج ہلاک، ایک گرفتار

ترجمان نے مزید بتایا کہ سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، چنیوٹ اور وہاڑی میں کی گییں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد آئی ای ڈی بم اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔ گرفتار دہشتگردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp