سول نافرمانی کی تحریک، ہمیں عمران خان کے حکم کا انتظار ہے، علی امین گنڈا

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سول نافرمانی تحریک کے لیے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے۔

وہ پشاورہائیکورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے جو فیصلہ عمران خان کریں گے اس پر عمل ہوگا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا سول نافرمانی تحریک میں عمران خان کے حکم کا انتظار ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات نہ کروائے جانے سے متعلق کہا کہ مجھے کل اڈیالہ جیل میں نہیں چھوڑ گیا، مجھے کہا گیا کہ کلیئرنس نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میں پورے صوبے کا نمائندے ہوں، مجھے کسی کلیئرنس کی ضرورت نہیں۔

حفاظتی ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کردی

قبل ازیں علی امین گنڈا پور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے علی مین گنڈا پور کو تمام مقدمات میں 16 جنوری تک گرفتار نہ کرنے حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سول نافرمانی کی تحریک کا سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہوگا، جے یو آئی

اس موقع پر وفاق کے نمائندے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں۔

وفاق کے نمائندے نے اس موقع پر  وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں رپورٹ بھی جمع کروائی۔

جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور  کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

شبلی فراز کی حفاظتی ضمانت

علاوہ ازیں پشاور ہائیکورٹ کی اسی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے انہیں 16 جنوری تک حفاظتی ضمانت دیدی۔

 جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی۔

 عدالت نے شبلی فراز کو 16 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور کرکے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp