شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے، بڑی بیٹی کے ہاں بچے کی پیدائش

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے ہیں، انشا آفریدی کے بعد اب ان کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی بڑی بیٹی کے ہاں بچی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی۔

یہ بھی پڑھیں شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت، شاہد آفریدی نے خود کو کم عمر ترین نانا قرار دیدیا

سابق قومی کپتان نے سوشل میڈیا پر لکھا الحمداللہ! اقصیٰ اور نصیر کو اللہ نے خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے، جس کا نام ’آئرا‘ رکھا گیا ہے۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت کے ساتھ سب سے قیمتی نعمت ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کا داماد اور بیٹی نومولود بچی کو ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ اور نصیر کا نکاح دسمبر 2022 میں ہوا تھا، جبکہ رخصتی جولائی 2023 میں ہوئی۔

اس سے قبل رواں سال اگست میں شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا اور شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد شاہد آفریدی نانا بن گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں شاہد آفریدی کے بعد محمد یوسف بھی نانا بن گئے

شاہد آفریدی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ جب تک ان کی پانچویں بیٹی کے ہاں بچے کی پیدائش نہیں ہوجاتی وہ خود کو نانا تسلیم نہیں کرتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp