سینیٹ قائمہ کمیٹی سی ڈی اے پر برہم، سیکریٹری داخلہ کو بھی طلب کرلیا

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس  نے اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کا پروجیکٹ مکمل نہ کرنے پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے حکام پر برہمی کا اظہار کیا ہے، ساتھ ہی سیکریٹری داخلہ کو بھی طلب کرلیا۔

منگل کے روز ناصر محمود کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کے پروجیکٹ پر سی ڈی اے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: وی پی این کے استعمال پر پابندی: سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب، وزارت آئی ٹی کی شرکت سے معذرت

چیئرمین کمیٹی نے سی ڈی اے حکام پر اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کا پروجیکٹ مکمل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں چیئرمین سی ڈی اے نے کمیٹی میں بولا تھا کہ دسمبر میں پروجیکٹ مکمل ہو جائے گا۔

سی ڈی اے حکام نے کہا کہ اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کا پروجیکٹ ایک ماہ پہلے پاک پی ڈبلیو ڈی سے ٹرانسفر ہوا ہے،4.6 بلین پی سی ون کے مطابق پروجیکٹ مکمل کرنے کے لیے ضروری ہے، 7 بریکس میں سے 2 بریکس پر کام ہوچکا ہے، باؤنڈری وال 48 فیصد مکمل ہوچکا ہے، ایڈمن بلاک کا کام بھی لگ بھگ مکمل ہے۔

سی ڈی حکام نے بتایا کہ کوشش ہوگی کہ جنوری کے آخر تک پروجیکٹ مکمل کرلیں، 472 کے لگ بھگ قیدی 2 بریکس میں آسکیں گے۔

’وزارت داخلہ کے حکام کو بلالیں یہ سبجیکٹ ان کا ہے‘

سینیٹر بلال احمد نے کہا کہ جب تک کمیٹی میں کوئی فنانس، پلاننگ کمیشن کا کوئی آفیشل نہ ہو تو ہماری باتیں فضول ہیں، جو پوچھا جائے تو سی ڈی اے فنانس، اور پلاننگ کمیشن پر ڈال دیتے ہیں۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ 4 سالوں سے کمیٹی کا ممبر ہوں، ابھی تک وہی مسائل ڈسکس ہورہے ہیں، متعلقہ افسران تیاری کرکے نہیں آتے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ قائمہ کمیٹی میں عدم حاضری پر سی ای او کے الیکٹرک کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا انتباہ

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے جیل کی تعمیر وقت پر نہ ہونے سے متعلق سیکریٹری داخلہ کو بھی طلب کر لیا ہے، کمیٹی کے رکن سینیٹر سیف اللہ ابڑو کہ آئندہ اجلاس میں وزارت داخلہ کے حکام کو بلالیں یہ سبجیکٹ ان کا ہے۔

صحافیوں کے لیے پلاٹ سیلیکشن کمیٹی تشکیل

اجلاس کے دوران ایف جی ای ایچ اے اسکیمز میں صحافیوں کے پلاٹ کوٹہ سے متعلق ایجنڈا بھی زیر بحث آیا، وزارت اطلاعات کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے اس حوالے سے ایک پلاٹ سیلکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں پریس کلب، پی ایف یو جے کے نمائندے شامل ہوں گے۔

سینیٹر بلال احمد نے کہا کہ صحافی برادری اور سیلیکشن کمیٹی آپس میں مسئلہ حل کرکے آئندہ کمیٹی اجلاس میں آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp