ہندو یاتریوں کو پاکستان کے ویزے جاری کردیے گئے

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بھارت کے ہندو یاتریوں کو  ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ہائی کمیشن نے 84 بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیر سگالی کا ایک اور پیغام: پاکستان نے بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے

ہندو یاتریوں کو پنجاب کے ضلع چکوال میں کٹاس راج مندر کی زیارت کے لیے ویزے جاری کیے گئے ہیں، ہندو یاتری 19 سے 25 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے یاتریوں کے لیے روحانی طور پر فائدہ مند یاترا اور ایک بھرپور سفر کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں کہا گیا ’مارے جاؤ گے‘، لیکن یہاں تو محبت ہی ملی، بھارتی یاتری

بھارتی ہندویاتری 19 دسمبر بروز جمعرات واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے ان کا استقبال کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp