آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کا ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان
اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد جبکہ سوئی سدرن کےلیے گیس کی قیمت میں 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
اوگرا اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1778روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں گیس کی قیمتیں اب کتنے عرصے بعد تبدیل ہوں گی؟ نیا نظام بنانے کی ہدایت
اوگرا نے اعلامیے میں بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ بھیج دیا گیا ہے، تاہم حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے بعد کیا جائےگا۔