ندا یاسر نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیسے دی؟

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر یاسر نواز کو دوسری شادی کی اجازت دےدی۔

یاسر نواز اور ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر فیملی ویلاگ کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں اہلیہ کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں یاسر نواز اپنی اہلیہ ندا یاسر کو کہتے ہیں کہ وہ پہلے سے زیادہ ہینڈسم ہوگئے ہیں ان کا پیٹ بھی اندر چلا گیا ہے اب تو ان کا دوسری شادی کا حق بنتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’دوسری شادی نہ کرانے پر بیوی کو جیل بھیجا جائے‘، اداکار یاسر نواز نے یہ مطالبہ کیوں کیا؟

یاسر نواز کی بات پر ندا یاسر کہتی ہیں کہ کون کہتا ہے کہ پیٹ اندر چلے جانے سے شادی ہوجاتی ہے؟ اگر وہ کروڑ پتی ہوتے تو پھر شادی کر سکتے تھے، اب نہیں کر سکتے۔ ندا یاسر مزاحیہ انداز میں شوہر کو کہتی ہیں کہ جب وہ مر جائیں تو وہ دوسری شادی کر سکتے ہیں یا اگر وہ مکیش امبانی جتنے امیر بن جائیں تو وہ بھلے تین شادیاں کرلیں۔

واضح رہے چند ماہ قبل یاسر نواز نے اہلیہ ندا اور بھائی دانش نواز کے ہمراہ نئے پوڈکاسٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ دوران شو اہلیہ کی گفتگو پر یاسر نواز نے کہا تھا کہ ’میرا تو مطالبہ ہے کہ حکومت ایسا قانون بنائے جس کے تحت بیوی ہر 15 سال بعد اپنے شوہر کی نئی شادی کروائے جو کہ ضروری ہے اور اگر بیوی یہ نہ کروائے تو اس جرم میں بیوی کو جیل ہونی چاہیے‘۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر نواز کی دوسری شادی کی اجازت نہ دینے والی خواتین کو جیل بھیجنے کی تجویز، کہیں یہ مذاق تو نہیں تھا؟

ندا یاسر نے شوہر کے مطالبے پر ردعمل دیا تھا کہ ’جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں، یاسر اپنے ہر انٹرویو میں یہی بات کرتا ہے‘۔

اس بیان سے متعلق  ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران جب میزبان فیصل قریشی نے  ندایاسر سے سوال کیا تو اس کے جواب میں ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ’یاسر ایسی باتیں مستی میں کرتے ہیں اگر وہ سنجیدہ ہوتا تو میں ان کو ایسا نہیں کرنے دیتی، اگر ہم مستی مذاق کی باتوں کو پکڑلیں گے تو کوئی فائدہ نہیں‘ ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ