’دوسری شادی نہ کرانے پر بیوی کو جیل بھیجا جائے‘، اداکار یاسر نواز نے یہ مطالبہ کیوں کیا؟

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر یاسر نواز کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اہلیہ ندا یاسر کے سامنے دوسری شادی سے متعلق گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں یاسر نواز اور ندا یاسر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں اداکار سلمان شیخ المعروف مانی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر یاسر نواز کے بھائی اداکار و ہدایت کار دانش نواز بھی موجود ہیں جو شادی کے موضوع پر گفتگو کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر نواز کی کاسٹنگ پر ندا یاسر کیوں حیران رہ گئیں؟

دوران گفتگو یاسر نواز نے میاں بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑوں کے بعد الگ الگ کمروں میں رہنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بات کی اور کہا کہ میاں بیوی کا جھگڑا جتنا مرضی بڑا ہو جائے، دونوں کو ساتھ رہنا چاہیے، ایک ساتھ وقت گزارنے سے میاں بیوی کا رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔

ندا یاسر نے باتوں کا رخ دوسری شادی کی طرف موڑا تو دانش نواز اور مانی نے کہا کہ  دوسری شادی کا مشورہ ٹھیک نہیں ہے۔ اس پر یاسر نواز نے پوچھا کہ کیوں صحیح نہیں ہے؟ انہوں نے کہا حکومت کو قانون سازی کرنی چاہیے کہ ہر 15 سال بعد بیوی اپنے شوہر کی دوسری شادی خود کروائے اور اگر وہ ایسا نہ کرے تو بیوی کو جیل بھیج دیا جائے۔

یاسر نواز کی خواہش سن کر ندا یاسر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ہیں۔ انہیں یونہی باتیں کر کے خوش ہونے دیں، یاسر اپنے ہر انٹرویو میں یہی بات کرتے ہیں۔

یاسر نواز کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ زیادہ تر صارفین نے یاسر نواز کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔  صارفین کے مطابق یہ سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ ہے تاکہ ان کے یوٹیوب چینل کو ویوز ملیں جبکہ بعض صارفین کے مطابق ان کے پاس شادی کے علاوہ کوئی اور موضوع  نہیں ہے اس لیے وہ شادی پر ہی بات کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی