خاتون ہونے کی رعایت، موبائل اسمگلنگ میں ملوث ملزمہ کی ضمانت منظور

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے آئی فون اسمگلنگ کی ملزمہ آمنہ ناز کی ضمانت منظور کر لی۔

سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آئی فونز اسمگلنگ کی ملزمہ آمنہ ناز کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:ریلوے پولیس نے کروڑوں روپے کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

ملزمہ آمنہ ناز کی ضمانت بعد از گرفتاری کا فیصلہ جسٹس مسرت ہلالی نے تحریر کیا۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں قرار دیا کہ ضمانت منسوخی کے وقت عدالت کو ملزمہ کا خاتون ہونااور  ملزمہ کا مجرمانہ ریکارڈ،جرم کی نوعیت اور فرار نہ ہونے کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے تھاَ۔

سپریم کورٹ بنے فیصلے میں قرار دیا کہ صرف قانون کا حوالہ دیکر سزا سنانا غیر مناسب نہیں۔ ملزمہ کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں، نہ ہی اشتہاری ہونے کا کوئی ریکارڈ ہے۔

واح رہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر دوران چیکنگ ملزمہ سے 26 آئی فون برآمد ہوئے،26  آئی فونز کی مالیت 78 لاکھ 46 ہزار 798 روپے بنتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp