غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے مذاکرات جاری، حماس 2 اہم شرائط سے دستبردار

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے غزہ پٹی سے اسرائیلی فوجیوں کے مکمل انخلا اور مکمل جنگ بندی کی شرائط سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں حماس اسرائیل معاہدہ، کون سے فلسطینی قیدی رہا ہوں گے؟

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے بیمار، عمر رسیدہ اور خواتین فوجی یرغمالیوں کی رہائی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے، جبکہ عمر رسیدہ فلسطینی قیدیوں کی قطر اور ترکیہ منتقلی کی حامی بھی بھر لی ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے شمالی غزہ پٹی میں اسرائیلی چیک پوسٹوں کے قیام کی مخالفت کی ہے۔

دوسری جانب غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے نئی شرائط نہ عائد کی جائیں تو پھر جنگ بندی معاہدہ ممکن ہوسکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے قاہرہ میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، اور امکان ہے کہ چند روز میں فریقین کے درمیان جنگ بندی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں حماس اسرائیل معاہدے کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورت حال تبدیل ہو گی، جلیل عباس جیلانی

اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بمباری میں اب تک 44 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آئندہ مون سون سے قبل تیاری کی ہدایت، قلیل المدتی منصوبے کی منظوری

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ