عالمی برادری نئی شامی حکومت کےساتھ تعاون کرے، رجب طیب اردوان

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔

یہ بھی پڑھیں ’میں لڑنا چاہتا تھا لیکن۔۔۔۔‘ مفرور شامی صدر بشارالاسد کا پہلا بیان سامنے آگیا

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر میکرون سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

رجب طیب اردوان اور فرانس کے صدر میکرون کے درمیان شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر نے شام کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ شامی پناہ گزینوں کی شام میں واپسی کے لیے کام جاری ہے، عالمی برادری کو نئی شامی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں شام میں انقلاب کے بعد پہلا جمعہ، شہریوں کا جشن جاری

واضح رہے کہ شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد انقلابیوں نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جبکہ بشارالاسد خاندان سمیت ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp