ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیئر اسٹائل تبدیل کرلیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرلیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے ہورہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 17 دسمبر کو ڈونلڈ ٹرمپ کو فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں واقع گالف کلب میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے نیا ہیئر اسٹائل بنا رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور فتح، جھوٹا الزام عائد کرنیوالے چینل پر 15 ملین ڈالر ہرجانہ

ڈونلڈ ٹرمپ کی نئے ہیئر اسٹائل میں تصاویر اور ویڈیو بھی سامنے آگئی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچی ہوئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی مائیکل سولاکیوچ نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں نومنتخب امریکی صدر کے بال واضح طور پر مختصر نظر آرہے ہیں، جو ان کے پہلے والے ہیئر اسٹائل سے بالکل مختلف ہے۔

ٹرمپ کا نیا ہیئر اسٹائل بالکل منفرد ہے، جس میں ان کے بال اطراف اور اوپر سے پھولے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ابھی تک اس حوالے سے واضح نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جان بوجھ کر اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرلیا ہے یا انہوں نے پہلے کی طرح اپنے بالوں کے اسٹائل پر توجہ دینا چھوڑ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ٹائم میگزین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سنہ 2024 کی بہترین شخصیت قرار دے دیا

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ہونے والے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو شکست دی ہے اور دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp