بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ اور مسافر کشتی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بھارتی بحریہ کے افسر سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ ممبئی ہاربر میں بے قابو ہو کر مسافر کشتی سے ٹکرائی، جس کے باعث مسافر کشتی الٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک انٹرویو، جس نے بھارتی فوج کی ساری اکڑفوں نکال دی
حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسافر کشتی میں سوار 100 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
بھارتی بحریہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ ممبئی ہاربر میں انجن کی خرابی کے باعث بھارتی بحریہ کی کشتی بےقابو ہوگئی، جس کے نتیجے میں مسافروں کی کشتی سے تصادم ہوا۔